عوام نے مفاد پرستی کی سیاست، نام نہاد لانگ مارچ کو مسترد کردیا ،قمرالسلام راجہ 

Nov 03, 2022


 چکری (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ نواز پنجاب کے نائب صدروسابق امیدوار این اے 59قمر السلام راجہ نے کہاہے کہ عوام نے مفاد پرستی کی سیاست اور نام نہاد لانگ مارچ کو مسترد کردیا ہے عوام کی عدم دلچسپی نے ان کی جعلی اور مصنوعی مقبولیت کی قلعی کھول دی ہے ایک جمہوری اور عوامی لیڈر کبھی مارشل لاء اور خونی انقلاب کی باتیں نہیں کرتاتحریک انصا ف کے چیرمین مایوسی میں ایسی باتیں کررہے ہیں عمران خان کسی غلط فہمی میں نہ رہیں پنجاب مسلم لیگ نواز کا گڑھ ہے اور ہر بار شیر ہی فاتح ہوگاہماری قیادت انتخابات سے گھبرانے والی نہیں مگر کسی جھتے کی خواہش پر آئین وقانون کو پس پشت ڈالا نہیں جاسکتا الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے واویلہ کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا انھوں نے مزید کہا کہ میری قیادت نے مجھ پر جوذمہ داریاں ڈالی ہیں انھیں پورا کرنے کے لئے محنت، لگن اور خلوص نیت سے کام کررہا ہوں  جبکہ اس کے ساتھ ساتھ علاقے کی عوام کو بھی پورا پورا وقت دے رہا ہوں میںچونترہ اور اس سے ملحقہ تمام یونین کونسلز کے ان تمام لوگوں کا بھی مشکور ہوں جو مشکل ترین لمحات میں بھی میرے ساتھ رابطے میں ہیں اور قدم سے قدم ملا کر چل رہے ہیں اور میرے قافلے کا حصہ بننے پر فخر محسوس کررہے ہیں۔

مزیدخبریں