ملکی بقا ء استحکام کیلئے نیک نیتی سے کام کرنا ہو گا 

Nov 03, 2022


  ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ملک کومحب وطن قیا دت کی ضرورت ہے،جب تک ہمارے ملک میں حقیقی معنوںمیںجمہوریت کانفاذاورجمہوری فیصلو ںکودل وجان سے تسلیم کرنے کاشعورپختہ نہیں ہوجا تا،ہمارے ملک کے معاشی مسائل اوراندرونی استحکام کے مسائل سمیت سیاسی استحکام پیدا نہیں ہو سکتا،مسلح افواج پاکستان ہروقت ملکی دفاع کیلئے چو کس رہتی ہے،علاوہ ازیںقدرتی آفات وپر یشانیو ں،جن میںزلزلوںکاآجا نا،اورسیلا ب وطوفان بادو باراں،جس کے نتیجے میںان گنت تباہی ہوتی ہے اورمعاشرے کے تمام طبقہ بلاتفریق متاثرہوتے ہیں،ایسی ہنگامی نوعیت کی تمام ترپریشانیوںسے چھٹکارہ دلانے کیلئے مسلح افواج پاکستان کاعملی کردارسب سے زیادہ نمایاںہوتاہے المیہ یہ ہے کہ ہمارے ملک کے سیاسی گروپوںکے باہمی اختلافا ت اوررسہ کشی کے موقع پرمسلح افواج پاکستان کو بلاجوازتنقیداورالزامات کانشانہ بنادیاجاتا ہے،  جو کہ کسی طرح بھی درست نہیں،ہم سب کواپنی ذاتی پسند،وناپسندکے بندھن سے اپنے آپ کوآزاد کر کے ملک کی بقائ،ا ستحکام کیلئے نیک نیتی سے کام کرنا ہوگا،ان خیالات کااظہارمعروف کاروباری وسماجی شخصیت اورچیئرمین فیصل ہلزٹیکسلاچوہدری عبدا لمجیدنے علاقہ کی معروف شخصیت حاجی محمداکرم القمر کی جانب سے منعقدہ خصوصی دعوت میںشرکت کے بعدتقریب میںموجوددیگررفقاء سے حالات حاضرہ پرگفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرسردارا شعرحیا ت خان آف حسن ابدال،حاجی ملک آسرمحمودپنڈگو ندل،محمدذیشان صدیق بٹ ٹیکسلا،سعدعلی خان آف واہ کینٹ،سیدتنویرحسین شاہ، میرشو کت محمود،ذ یلدار آف ٹیکسلاسیدظہیرالحسن شاہ،ٹھیکیدارحاجی ملک محمد سلیم آف ڈھوک نادر،قاری آفتاب احمدخان آف کامرہ اٹک،محمدفیصل اسلم، حاجی محمدناصراکرم،ملک سجاد،اللہ نواز آف ڈھوک سیدو،بھی موجودتھے، میزبا ن تقریب حاجی اکرم القمرنے مہمان خصوصی چوہد ری عبدالمجیدکی ٹیکسلامیںرہائشی وکمرشل پراجیکٹس کیلئے بہترین منصوبہ بندی کرنے پران کاشکریہ اداکیا،جبکہ مہمان خصوصی چوہدری عبدالمجیدنے میزبا ن محفل حاجی اکرم القمرکی جانب سے شاندارا ستقبا ل کرنے،پروقارعزت افزائی کااہتمام کرنے پرانکی محبت اورخلوص کوزبردست خراج تحسین پیش کیا،اور کہاکہ آج دوستوںکی محفل میںحالات حاضرہ پر گفتگوکرنے کاموقع فراہم کرنے پرحاجی محمداکرم القمر کاخصوصی شکریہ۔ 

مزیدخبریں