تبلیغی اجتماع رائیونڈ‘ملکی ‘غیر ملکی شرکاءکو سکیورٹی فراہم کرینگے :سی سی پی او

Nov 03, 2022


لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے پہلے مرحلے میں آج سے شروع چار روزہ سیشن کے موقع پر تمام سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے ملکی و غیر ملکی افراد کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرےگی۔ 3 ایس پیز،7ایس ڈی پی اوز،30ایس ایچ اوز،183اپر سب آرڈینیٹس سمیت 2500 سے زائد افسران و اہلکار تبلیغی اجتماع کی سکیورٹی پر تعینات ہونگے۔ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی 36 ٹیمیں پٹرولنگ کرینگی۔ غیر ملکی شرکا کی رجسٹریشن کےلئے تبلیغی مرکز میں سی سی پی او آفس کے سٹاف پر مشتمل سپیشل ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے۔
حساس اور زیادہ کثیر پنڈالوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ ڈرون کیمروں سے بھی سرویلنس کی جائےگی۔تبلیغی منتظمین کے 2200رضا کار بھی چیکنگ کے عمل میں لاہور پولیس کو معاونت فراہم کریں گے۔پولیس کنٹرول روم سے 24 گھنٹے سکیورٹی مانیٹرنگ ہو گی۔ تبلیغی اجتماع کے روٹس پر ٹریفک کو رواں رکھنے کےلئے 800 وارڈن تعینات ہوں گے۔شرکا کی گاڑیوں کیلئے پارکنگ کے مربوط انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں