کراچی ( کامرس رپورٹر)پاکستان کے بڑے اسلامی مالیاتی ادارے بینک اسلامی نے سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقہ بھولاری میں رجب طیب اردوان فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی کے افتتاح کے لئے پاکستان ائیر فورس بیت السلام ویلفئر ٹرسٹ ،اے یف اے ڈی اور کراچی ریلیف ٹرسٹ کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ٹینٹ سٹی صوبہ سندھ میں سیلاب زدگان کو مدد فراہم کرنے کے لئے قائم کیا گیا۔بینک اسلامی فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی تیار کرنے میں تعاون اور حمایت فراہم کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔بھولاری میں پی اے ایف ائر بیس میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میںزعیم افضل، اے او سی سدرن ایئر کموڈر، سید عامر علی ، صدر و سی ای او، بینک اسلامی اور ترک قونصلیٹ، اے ایف اے ڈی، ٹیکا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔سندھ ،بلوچستان، (باقی صفحہ5پر)
خیرپختونخوا میں شدید اور تباہ کن سیلاب کے باعث 1600 افراد ہلاک ہوئے۔ سلاب متاثرین اپنے گھروں سے محروم ہوگئے جو محفوظ پناہ گاہوں اور بنیادی ضرورت زندگی جیسا خوراک اور کپڑوں کی تلاش میں ہیں۔ بہت ساری سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے آگے بڑھی ہیں۔