لاہور (سپورٹس رپورٹر) شن بوکو شوتوکان کراٹے انسٹی ٹیوٹ لاہور کی دوسری کلر بیلٹ ایوارڈ تقریب شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کی زیر نگرانی ''دی سپورٹس اکیڈمی'' لاہور میں ہوئی۔ SSK پاکستان ہیڈکوارٹرکے صدر و چیف انسٹرکٹر شیہان شہزاد احمدنے ایوارڈ تقریب سے ایک روز قبل کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کنڈکٹ کئے، انکے ہمراہ اس موقعے پر ہیڈکوارٹر کی بلیک بیلٹ انسٹرکٹر استشنیٰ ڈینئیل اور سینئر براو¿ن بیلٹ شاہ میر حسین بھی موجود تھے۔ SSK انسٹی ٹیوٹ لاہور کے چیف انسٹرکٹر عبدالرحمن نے بھی ٹیسٹ کے دوران معاونت کی۔آل پاکستان شوتوکان کراٹے فیڈریشن کے صدر شی ہان بشیر بٹ،کیوکوشن کراٹے کے پاکستان برانچ چیف شی ہان اختر علی، شوتوکان کراٹے ریفری ججز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عقیل احمد جمیل، سپورٹس اور فل کنٹیکٹ کراٹے کے نیشنل کھلاڑی و انسٹرکٹر سینسی محمد عامراور دی سپورٹس اکیڈمی کے روح رواں اور کرکٹ کوچ کامران ساجدبھی موجودتھے۔ یلو بیلٹ حاصل کرنے والوں میں محمد موسیٰ خان نے پہلی، طہٰ عثمان شیخ نے دوسری پوزیشن جبکہ ذوہیب یار خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ حاشر عثمان شیخ 41 نمبرز کےساتھ پاس ہوئے۔ مہمانان خصوصی شی ہان شہزاد احمد اور شی ہان بشیر بٹ نے یلو بیلٹ کےساتھ سرٹیفکیٹ اور ٹرافیاں ایوارڈ کیں۔ مہمان ماسٹرز و آفیشلز کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ شیہان شہزاد احمد نے شی ہان بشیر بٹ، شی ہان اختر علی‘ شی ہان بابر اسماعیل بٹ، شی ہان عنایت اللہ، شی ہان منور بھٹی اور عبدالرحمن کو ”شن بوکو ایکسیلینٹ ایوارڈ 2022“ پیش کیا گیا۔
شن بوکو شوتوکان کراٹے انسٹی ٹیوٹ کی دوسری کلر بیلٹ پروموشن تقریب
Nov 03, 2022