پاکستان ‘آئرلینڈ ویمن کرکٹ سیریز کل سے شروع‘ٹرافی کی رونمائی


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان آئرلینڈ ویمن ون ڈے کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔ ٹرافی کی رونمائی تاریخی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اوول گراﺅنڈ میں ہوئی۔دونوں ٹیموں کی کپتانوں بسمہ معروف اور لاورا ڈیلینی نے ٹرافی کےساتھ فوٹوسیشن کرایا۔آئرلینڈ ویمن ٹیم کی کپتان لاورا ڈیلینی نے کہا کہ تاریخی سیریز کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہے، آئرلینڈ کی کسی کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، بہت اچھا خیال رکھا جا رہا ہے ۔نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بہترین موقع ہے کہ اپنی کارکردگی دکھائیں ۔کپتان بسمعہ معروف نے کہا کہ مجھے یہاں آکر خوشی ہوئی ہے، ویلکم کیا گیا ہے، آئرش کپتان بھی لطف اندوز ہوئی ہوں گی۔ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی کے بعد اس سیریز پر فوکس ہے ۔ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن ہے ‘کوشش ہوگی سیریز جیت کر پوائنٹس حاصل کریں ۔ جیتنے کیلئے میدان میں ہونگے شائقین بھی میچز دیکھنے کیلئے سٹیڈیم آئیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن