صحافی کالونی لاہور کے بانی چودھری پرویز الٰہی سے اپیل 

مکرمی! آپ کے عوامی مسائل پر توجہ دینے والے کثیر الاشاعت اخبار کے ذریعے میں وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی توجہ اُن کی اپنی بنائی ہوئی صحافی کالونی لاہور کی طرف دلانا چاہوں گا جہاں گزشتہ 16 سالوں بی بلاک میں میرے سمیت دیگر صحافیوں کو الاٹ شدہ تقریباً 200 پلاٹوں پر طاقتور قبضہ گروپوں نے دھونس جما کر قبضہ کیا ہوا ہے اتنا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی کسی حکومت نے قبضہ مافیا کے خلاف کوئی بڑی کارروائی نہیں کی جس کی وجہ سے ہم اپنے الاٹ شدہ پلاٹوں سے ابھی تک محروم چلے آ رہے ہیں نہ جانے ہمیں کب اپنے گھر کی چھت نصیب ہو گی؟ کب ہمیں اپنا جائز حق ملے گا؟ چودھری پرویز الٰہی صاحب کیونکہ آپ نے اس صحافی کالونی کا پودا اپنے ہاتھ سے لگایا تھا لیکن بی بلاک کے تقریباً 200 پلاٹوں پر قبضہ مافیا نے ناجائز قبضہ کر کے ہمارے ارمانوں کا خون کر دیا ہے ہم سب متاثرین بی بلاک صحافی کالونی آپ سے درمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے پلاٹوں پر سے لینڈ مافیا کے قبضے کو ختم کروانے کیلئے فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ ہم بھی اپنے پلاٹوں پر گھر تعمیر کرکے سکون کی زندگی بسر کر سکیں۔ ہم میں سے اکثر عمرسیدہ اور ریٹائر بھی ہو چکے ہیں، زندگی کا آخر کیا بھروسا۔کیا آپ ہمیں ہماری زندگی میں ہمارا جائز حق ’’پلاٹ‘‘ دلا دیں گے؟(چودھری ریاض مسعود و دیگر متاثرین بی بلاک صحافی کالونی لاہور)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...