لودھراں ( خبر نگار نمائندہ نوائے وقت) لودھراں میں ٹرانسپورٹرز کا ضلعی انتظامیہ کے خلاف گاڑیوں کے پکڑنے پر احتجاج انتظامیہ آرٹیکل فور کی خلاف ورزی کررہی ہے ضلعی انتظامیہ پر زبر دستی گاڑیاں اسلام آباد بھیجنے کے الزامات اسلام آباد تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں لودھراں کے کارکنوں کی شرکت کیلئے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع ذیشان ایم وی سی موٹر وہیکل اگزامینر سول ڈیفنس کے ملازمین کے ہمراہ گاڑیوں کو پکٹر رہے تھے جس پر ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے گفتگو کی کہ انتظامیہ ہمیں زبر دستی اسلام آباد بھیج رہی جس پر سٹی حدود پوسٹ آفس کے سامنے مسافروں اور شہریوں کا جمع غفیر جمع ہوگیا مسافروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں زبردستی گاڑیوں سے اتارا جا رہا ہے انتظامیہ نے جرمانے کرنے ہیں تو کرے ہمیں تنگ تو نہ کرے ہم لوگ اپنے گھروں کو کیسے جائیں اس حوالے سے سیکرٹری آر ٹی تمسیل عباس نے گفتگو میں کہا کہ گاڑیوں میں ایل پی جی سلینڈر اور کاغذات نہ ہونے پر کاروائی کی جا رہی ہے یہ گاڑیاں اسلام آباد جانے کے قابل نہیں ہیں گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر رکھ کر سفر کیا جارہاہے جس سے انسانی جانوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے
لودہراں میں گاڑیوں کی پکڑ دھکڑپر احتجاج‘ اسلام آباد بھجوانے کاالزام
Nov 03, 2022