کوئی تبدیلی نہیں آئےگی‘ لانگ مارچ کم آرام مارچ زیادہ ہے: ساجد میر 


خانیوال (خبرنگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی یہ لانگ مارچ کم آرام مارچ زیادہ ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال میں مختصر قیام کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے والے آج کس منہ سے لانگ مارچ اور احتجاج کررھے ہیں ساڑھے تین سال حکومت کرکے ملک کو دیوالیہ کردیا اب عوام کو گمراہ کرکے فتنہ فساد اور ریاست کے خلاف بھڑکایا جارھا ھے اور حالات خراب کرکے ملک میں ایمرجنسی کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جارھی ھے پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ چند ھزار لوگوں کو اکٹھا کرکے لانگ مارچ کا ڈرامہ کیا جارہا ہے جو بالکل ناکام ھورھا ھے انہوں نے کہا سیاسی معاملات سڑکوں پر حل نہیں ھوتے اس کے لئے پارلیمنٹ موجود ہے اگر یہ لوگ پاکستان سے مخلص ہیں تو پارلیمنٹ میں آئیں وھاں بات کریں پارلیمنٹ میں بات کرنے اور آنے سے بھاگتے ہیں۔اس موقع پر ضلعی امیر قاری سیف اللہ عابد ودیگر رھنما بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن