رانا ثنا تمہیں اسلام آباد سے بھاگنے نہیں دینگے: حیدر علی زیدی

Nov 03, 2022


خانیوال(محمد شاہد افضل) تحریک انصاف کے رہنما سید حیدر علی زیدی نے خانیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ میں پورا ملک نکلے گا،ن لیگ کی بیان بازی غلط ہے ہم دہشت گرد نہیں ہیں،مولانا آرہا ہے مولانا جا رہا ہے یہ چلتا رہا ہم نے تو کچھ نہیں کہا۔پھر بے بی بلاول کنٹینر پر چڑھ گیا ہم نے تو کچھ نہیں کہا۔رانا ثناءاللہ 13 لوگوں کا قاتل ہے وہ وزیر داخلہ بن گیا،ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس کروائی گئی،وزیر اعظم کہتا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے مجھ سے پوچھ کر پریس کانفرنس کی، سپریم کورٹ نے ہمیں جہاں کی اجازت دی ہے وہیں بیٹھیں گے،رانا ثناءاللہ ہم تمھیں اسلام آباد سے نہ بھاگنے دینگے اور نہ نکلنے دیں گے،پاکستان کی عدلیہ اور قانون دانوں کو پوچھتا ہوں اگر ضمانت پر باہر ہو وہ وزیراعظم لگ سکتا ہے۔جس شخص پر فرد جرم عائد ہونا تھی وہ اسی دن وزیراعظم کا حلف لے رہا تھا۔ نواز شریف اور زرداری نے لوٹ مار کی ہے، اس موقع پر،سینیٹر عون عباس بپی،فضہ ذیشان وومن پریزیڈنٹ کراچی، سابق ناظم،سربراہ وزیراعظم انسپکشن ٹیم سردار احمد یار ہراج،پی ٹی آئی جنوبی پنجاب وائس پریزیڈنٹ سید مصدق شاہ ودیگر موجود تھے۔دریں اثنا سندھ کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں مرد خواتین بچوں کے ہمراہ درجنوں گاڑیوں میں قافلہ خانیوال رات کے پڑاو¿ کے بعد گجرانوالہ کی جانب دروانہ ہوگیا
حیدر علی زیدی

مزیدخبریں