پٹرولیم لیوی کی بجائے میٹھے مشروبات پر ٹیکس بڑھایا جائے ،ماہرین

Nov 03, 2022


اسلام آباد(خبرنگار)پٹرولیم لیوی کی بجائے میٹھے مشروبات پر ٹیکس بڑھایا جائے ،پاکستان آئی ایم ایف کے مطالبے پر پٹرولیم لیوی پر ٹیکس مزید بڑھا دیا ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا جا سکا۔ اگر میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا جائے تو اس سے نہ صرف حکومت کے ریوینو میں اضافہ ہو گا بلکہ بیماریوں میں بھی کمی آئے گی۔ یہ بات صحت، معاشی اور پالیسی ماہرین نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی،میزبانی پناہ کے جنرل سیکرٹری ثنا اللہ گھمن نے کی۔ مہمانوں میں ڈاکٹر خواجہ مسعود احمد منور حسین، سکوارڈن لیڈر غلام عباس ودیگر شامل تھے۔

مزیدخبریں