لانگ مارچ کیلئے گاڑیوں کی پکڑدھکڑ‘ہائیکورٹ نے سیکرٹری آر ٹی اے کے جواب پردرخواست نمٹادی 


ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس راحیل کامران نے انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے لئے ٹرانسپورٹرز کی گاڑیاں پکڑنے کے خلاف درخواست سیکرٹری آر ٹی اے کے بیان پر نمٹادی ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے کوئی گاڑی تحویل میں نہیں لی اور آئندہ بھی کوئی گاڑی نہ پکڑنے کی یقین دہانی کرائی جس پر درخواست واپس لینے پر خارج کردی گئی۔ پیٹشنر نے کمشنر ملتان ڈویڑن ، ڈپٹی کمشنر ملتان ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ ملتان کا فریق بنایا تھا۔
درخواست نمٹادی

ای پیپر دی نیشن