حیدرآباد(بیورو رپورٹ)حیدر آباد کے سب سے بڑے خواتین کے بازار ریشم بازار کا دیرینہ مسئلہ ٹریفک مینجمنٹ بورڈ اور ٹریفک پولیس کی کاﺅشوں سے حل، انجمن تاجران ریشم بازار کے صدر محمد آصف میمن کونچ والا،محمد ایوب شیخ جنرل سیکریٹری ،وائس چیئرمین عابد شیخ ،کامران راجپوت میڈیا کوآرڈینیٹر و دیگر اراکین نے بورڈ کے سرگرم رکن جاوید اقبال کی کاﺅشوں کو سراہا اور کہا کہ ہم مشکور ہیں کہ آپ نے اس دیرینہ مسئلہ کے حل کیلئے ترجیح بنیادوں پر عملی اقدامات کئے جبکہ ڈی آئی جی حیدر آباد پیر محمد شاہ اور ٹریفک افسران بھی لائق تحسین ہیں کہ تاجروں کی آواز کو سنا اور دو دہائیوں سے درپیش مسئلہ حل کرایا اور ٹریفک اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی۔ واضح رہے کہ آج ڈی ایس پی ٹریفک شمس العارفین،لیڈی انسپکٹر مصور فاطمہ،ایس او سٹی یعقوب و ٹریفک بورڈ کے جاوید اقبال نے انجمن تاجران ریشم بازار کے عہدیداران آصف میمن کونچ والا،ایوب شیخ،عابد شیخ،کامران راجپوت عطا الرحمن و مکرم شیخ فرقان کے ہمراہ بازار کا داخلی راستوں کا
دورہ کیا اور تمام راستے کشادہ کرائے اور رکاوٹیں ختم کرائیں۔اس موقع پر ٹریفک افسران نے مزید بہتر اقدامات کی یقین دہانی کرائی جبکہ انجمن تاجران ریشم بازار حیدرآباد کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈی آئی جی حیدر آباد اور ایس ایس پی حیدر آباد ٹریفک پولیس کیلئے موٹر سائیکل لفٹر کی فراہمی یقینی بنائیں۔
ریشم بازار کا دیرینہ مسئلہ ٹریفک پولیس کی کا وشوں سے حل ہوگیا
Nov 03, 2022