حیدرآباد(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما عبدالمنان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی کا مارشل لاءکی بات کرنے سے ان کے ناپاک عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں، ان کے حواریوں کی جانب سے لانگ مارچ میں اپنے ساتھیوں کو زیادہ سے زیادہ مسلح لوگوں کو لانے کی آڈیو ٹیپ اور خود عمران نیازی کی دھمکی کہ الیکشن کی تاریخ دیتے ہو یا اس مارچ کو خونی مارچ بنایا جائے، ملک کے بڑے اداروں، افواج پاکستان کوطیش دلانے والی تقاریر، عوام کو حکومت کیخلاف بغاوت کیلئے اکسانا اور دوسری سازشیں یہ تمام اس عمل کی کڑی ہیں کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے پاس اقتدار نہ ہو تو ملک میں مارشل لاءلگے یا خدانخواستہ ملک ہی نہ رہے انکو ان سے کوئی سروکار نہیں ان کے اس ملک دشمن، غیرسیاسی، غیرجمہوری اور غیر آئینی شرمناک عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے لیکن ہم اپنے ملک اور قوم کو عدل و انصاف مہیا کرنے والے ان اداروں پر بھی حیران ہیں کہ عمران نیازی اور ان کے حواریوں کی اپنی ہی زبانی ملک اور قوم کیخلاف خطرناک ارادے کھل کر سامنے آنے کے باوجود وہ خاموش کیوں ہیں۔کیا عمران نیازی کی پاپولرٹی جو کہ ملک دشمن ممالک کے دم سے ہے وہ ملک اور قوم کی سلامتی سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے؟ عوام کو غلامی سے آزادی کی بات کرنے والا مارشل لاء لگواکے خود تو چیف مارشل لاءایڈمنسٹریٹر کے قدموں میں جاکے بیٹھے گا لیکن قوم کو غلامی کی زنجیر میں جکڑ کر جائیگا لیکن ہم پاکستان کے دشمن ممالک سے ایڈ لیکر انکے ملک دشمنی ایجنڈے پر کام کرنیوالے اس پاکستان دشمن ملک کے سب سے بڑے فسادی عمران نیازی کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ اگر انہوں نے پاکستان کیخلاف دشمن ممالک سے کسی قسم کی کوئی سودے بازی کی ہے تو وہ ترک کردے کیونکہ جب تک پیپلزپارٹی کا ایک ورکر بھی زندہ ہے تو وہ ان کے اس خواب کو کبھی پورا ہونے نہیں دیگا،ہم اپنی پارٹی پالیسی کی وجہ سے مجبور ہیں ورنہ ان کی اس دشمن ممالک کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والے لانگ مارچ کا وہ حشر کرتے کہ ان کا لانگ مارچ پھلانگ مارچ بن جاتا یہ لوگوں کے گھروں کی دیواریں پھلانک کر بھاگتے نظر آتے۔
عمران کے ناپاک عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں‘عبدالمنان صدیقی
Nov 03, 2022