کراچی (نیوز رپورٹر) اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس میں میزان بینک لمیٹڈ کی جانب سے یونیورسٹی میںنوجوان طلباءکی ملازمت کے لیے ”بھرتی مہم“ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میںمیزان بینک کے بزنس پلاننگ مینیجر سید سلمان علی ‘ شرعی تجزیہ کارمفتی محمد ابو بکر نے کہا کہ ہمارا دین اسلام اتنا مشکل نہیں جتنا بنا دیا گیا ہے میزان بینک سودی نظام سے پاک ہے اور اس بینکاری نظام میں حضرت محمد ؑ کی تعلیمات اورحلال بینکنگ کے نظام کو مد نظر رکھ کر فرائض سر انجام دیئے جاتے ہیں۔بزنس ایڈمنسٹر یشن کے ایچ او ڈی توصیف اقبا ل ‘محمد فیصل ،سید محمد فرخ علی ،محمد معاذ، شعیب مرزا، فاطمہ اعجاز، فرحان الحق، مکرم علی علوی نے بھی خطاب کیا۔
اقراءیونیورسٹی