ملتان (سپورٹس ڈیسک)ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے زیر اہتمام ساتویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی میں شرکت کے لیے کار ریسرز کی رجسٹریشن کا عمل 7نومبر تک جاری رہے گا۔ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی ملتان محمد اشعر اقبال نے بتایا کہ ریلی میں 100 سے 105 ریسرزحصہ لیں گے جن کی رجسٹریشن کاعمل ٹی ڈی سی پی لاہور، بہاولپور اور ملتان کے دفاتر میں جاری ہے۔
ریلی کے لئے مظفرگڑھ اور لیہ اضلاع میں 195کلومیٹرٹریک مقرر کیاگیا ہے جس کا ٹیم نے معائنہ بھی کرلیا ہے۔ ریلی کا آغاز چھانگا مانگا ٹیل ہیڈ محمد والا سے ہوگا اور ٹریک کا درمیانی وقفہ چوبارہ تحصیل لیہ میں بنایاگیا ہے۔