کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امام رضا کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے صحابہ کرام واہلبیت سے محبت کا پرچار کرتے رہینگے،صحابہ کرام کی گرانقدر قربانیوں کا ثمر ہے دین اسلام پوری دنیا میں پھیلا ہے ،صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنیوالے اسلام دشمن قوتوں کے اعلیٰ کار ہیں ،ملک کو کسی طور بھی فرقہ واریت میں جھونکنے نہیں دینگے ،اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کےلئے جدوجہد کرتے رہینگے ،ملک کو نقصان اور انتہاپسندی پھیلانے والوں کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں ،کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں ،انتہاپسندی کے خاتمے کےلئے مثبت کردار ادا کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی اہلسنت پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری کا
کہنا تھا کہ ہمیں پیچھے دیکھنے کی بجائے مستقبل کو بہتر بنانے پر زور دینا چاہیے ، موروثی سیاست کرنیوالوں نے غربت ،بے روزگاری کو ختم کرنے کی بجائے اضافہ کیا ،پاکستان سنی تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں ،اہلسنت کے مینڈیٹ کو ہمیشہ استحصالی قوتوں نے ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی سازش کی ہے ،بانیان پاکستان کی اولادوں کو پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلی سے دور کرکے سیکولر ازم کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے ،پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور یہاں اسلام کا نفاذچاہتے ہیں ،جمہوریت کے خلاف نہیں۔
ثروت اعجاز قادری