چشتیاں میں 28ہزار مستحق خاندانوں کو امدادی رقم فراہم کی جارہی ہے:عامر شہزاد


چشتیاں(نامہ نگار)اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام چشتیاں عامر شہزاد گجر نے کہا ہے کہ چشتیاں تحصیل میں موجود 28ہزار مستحق خاندانوں کیلئے سہ ماہی 7ہزار روپئے فی خاندان کے حساب سے 19کروڑ60لاکھ روپئے کی امدادی رقم فراہم کی جارہی ہے جبکہ 20ہزار مستحق خاندانوں کو بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے رقوم کی ادائیگی کردی ہے۔
 نجی بنک کے 18ریٹیلرز پر چیک اینڈبیلنس کو یقینی بنایا ہے جبکہ خواتین کو رقم کی ادائیگی کے دوران کٹوتی کرنے والے ریٹیلرز کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن