ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)ضلع کونسل ہال میں چارہ کاٹنے والی مشینوں کے بڑھتے حادثات فوڈر کٹر انجری اور کٹے اعضاء بارے آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیاسمینار سے ریسکیو1122کے ماسٹر ٹرینر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں فوڈر کٹر انجری کی شرح زیادہ ہے جس کا حکومت نے سخت نوٹس لیا ہے،انہوں نے کہا کہ غیر معیاری ٹوکہ اور تھریشر مشینیں فوڈرانجری کی بڑی وجہ ہیں،ان مشینوں کے استعمال میں لاپرواہی بھی حادثات کا باعث بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعضاء کے کٹ جانے پر اسے مشین سے کھینچ کر نہ نکالا جائے،کھینچنے سے مسلز تباہ ہوجاتے ہیں جس سے اعضاء کے مکمل ناکارہ ہونے کے زیادہ چانسز ہوتے ہیں،حادثے کے بعد کٹے اعضاء کو دھوکر برف میں محفوظ کرلیا جائے،مریض کو بروقت ہسپتال پہنچایا جائے اسسٹنٹ کمشنر صدر شکیب سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذرہ سی لاپرواہی ہمیں عمر بھر کیلئے معذور بنا سکتی ہیزرعی آلات کے مینوفیکچررز کو اپنے آلات کی خامیوں سے آگاہ کیا گیا ہے،انہیں آلات میں اضافی حفاظتی ٹولز کو فکس کرنے کیلئے قائل کیا گیا ہے،ڈی ای او احمد کمال نے کہا کہ ریسکیو1122شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کر رہی ہے.
حادثات میں اعضاء کے کٹنے کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد
Nov 03, 2022