راجن پور ،کوٹلہ مغلاں (نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت )بار ایسویسی ایشن راجن پور میں اگلے سال کے لیے الیکشن میں امیدواروں نے لابنگ شروع کر دی ہے۔چوہدری عباد اللہ انجم صدر عمران ستار رحمانی جنرل سیکرٹری جبکہ ان کے مدمقابل گرینڈ الاونس کے صدر کے کنور جمال اختر، جنرل سیکرٹری محمد اورنگزیب عالمگیرمشوری سامنے آگئے ہیں۔ چوہدری عباد اللہ اور کنور جمال مختلف گروپوں کی حمایت کا دعوی کر رہے ہیں۔ امیدواروں نے اپنی باقاعدہ رابطہ مہم شروع کرکے ووٹر ز سے ہمددری حاصل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
بار ایسویسی ایشن راجن پور انتخابات کیلئے امیدواروں کی رابطہ مہم شروع
Nov 03, 2022