بہاولپور،اوچشریف (نمائندہ نوائے وقت،نامہ نگار ) عوام الناس کو میڈیکو لیگل سروسز کی فراہمی کے لئے ضلعی سطح پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور ہر تحصیل کی سطح پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں پولیس خدمت کاونٹرز کا قیام سے بہاولپور پولیس کی جانب سے گذشتہ ماہ اکتوبر2022 کی پولیس خدمت کاونٹرزکی کارگردگی رپورٹ شائع کر دی گئی۔ماہ اکتوبرمیں کل 288 میڈیکو لیگل سرٹیفیکٹ بنائے گئے جس میں عوام الناس کو معاونت فراہم کی گئی۔اس موقع پر ڈی پی او عبادت نثارنے کہا ہے کہ بہاولپور پولیس کی طرف سے شہریوں کو میڈیکل لیگل سروسز کی فراہمی میں معاونت فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔
ہسپتالوں میں میڈیکو لیگل سروسز کے حوالے سے پولیس خدمت کاونٹرز کی رپورٹ شائع
Nov 03, 2022