پنجاب پولیس میں بھرتیوں کیلئے فارم 15نومبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں


بہاولپور،اوچشریف (نمائندہ نوائے وقت،نیوز رپورٹر،نامہ نگار ) بھرتی برائے کانسٹیبلان ولیڈی کانسٹیبلان ڈسٹرکٹ پولیس ،اسسٹنٹ ٹریفک پولیس میں بھر تی کے خواہشمند امیدواران کی طرف سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں فارم جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔فارم جمع کروانے کے لیے امیدواران کے لیے07 علیحدہ علیحدہ کاﺅنٹرز بنائے گئے ہیں۔جہاں پر امیدواران درخواست فارم معہ تصدیق شدہ کاغذات 15نومبرتک جمع کروا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن