ذخیرہ اندوزوں ‘منافع خوروں کیخلاف کارروائی سخت کی جائے: پرائس مانیٹرنگ کمیٹی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگراں وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات، محمد سمیع سعید کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کو کو ہدایت کی کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں میں استحکام لائیں تاکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سے ریلیف فراہم کیا جا سکے۔اجلاس کے دوران ادارہ شماریات کے حکام نے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں اور مہنگائی کے اعداد و شمار پر ایک تفصیلی بریفنگ دی جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا ، سندھ اور بلوچستان کے نمائندوں نے گندم، چینی اور دیگر ضروری اشیا کی موجودہ پیداوار اور فراہمی کے بارے میں فورم کو آگاہ کیا۔نگراں وزیر منصوبہ بندی نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کے خلاف کاروائی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کیں جبکہ صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ کمیشنز، ڈپٹی کمشنرز اور مجسٹریٹس کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کریں۔سپلائی چین کے نظام میں توازن کو برقرار رکھنے اور اسکی سخت مانیٹرنگ کے لئے ادارہ شماریات کی طرف سے بنائی جانے والی ایپ کی رسائی تمام صوبوں کو دے دی ہے تاکہ صوبوں میں اشیا خوردنوش کی قیمتوں کی نگرانی، صارفین کے لئے ان کی فراہمی اور قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن