کراچی (کامرس رپورٹر) انٹربنک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالرکی قدر میں تیزی رہی اور روپیہ تنزلی کا شکار رہا۔ جمعرات کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت فروخت انٹربینک میں 78پیسے بڑھ کر 283.43 روپے پر پہنچ گئی۔ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید ایک روپے اضافے سے 284.50روپے پر پہنچ گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر 3روپے بڑھ کر 303روپے پر پہنچ گئی جبکہ برطانوی پا¶نڈ کی قدر 2روپے بڑھ کر 348 روپے رہ گئی۔ سعودی ریال 76روپے اور یو اے ای درہم 80روپے پر مستحکم رہی۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو ایک تولہ سونا `1500روپے بڑھ گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 11ہزار 800 روپے سے بڑھ کر 2لاکھ 13ہزار 300 روپے ہو گئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو دس گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے اضافے سے 10 گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 82ہزار 870 روپے رہی۔ فی تولہ چاندی کے دام 30 روپے بڑھ کر 2580 روپے پر پہنچ گئے۔