چیئرمین پی ٹی آئی مقبول لیڈر، بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہوگا: سکندر سلطان 

اسلام آباد (نیٹ نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے مقبول لیڈر ہیں، آئندہ عام انتخابات میں بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہو گا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو چاہئے تھا کہ تحمل سے کام لیتے، میں عمران خان کی دل سے عزت کرتا ہوں، خواہش تھی کہ تمام سیاستدانوں کو ساتھ بٹھاتا اور خواہش تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی سیاسی ماحول میں تحمل کا کردار ادا کرتے۔ میں ماضی میں چیرمین پی ٹی آئی کو آئیڈیالائز کرتا تھا۔ سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بیلپٹ پیپر پر بلے کا نشان بھی ہوگا۔’اتوار کو الیکشن کیوں نہیں‘ سوال کے جواب میں چیف الیکشن کمشن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ چلیں اس بہانے سکول کے بچوں کو ایک اور چھٹی مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت سے ملنے سے انکار نہیں کیا نہ ملنے کا فیصلہ الیکشن کمشن نے کیا، ہم نے عدالت کے حکم پر سب کچھ کیا، الیکشن کمشن نے سپریم کورٹ میں 11 فروری کی تاریخ دی تھی اور صدر کو بھی اسی تاریخ کا خط لکھا تھا۔ پہلے بھی فروری میں الیکشن ہوتے رہے ہیں۔ الیکشن کمشن کا گراو¿نڈ ڈبل کنکریٹ کا ہے، ہمارے لیے سارے ادارے محترم ہیں لیکن الیکشن کمشن تو اپنے مو¿قف پر کھڑا ہے۔ کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئی تو ای سی پی نے فیصلہ کیا کہ پورے ملک میں انتحابات ایک ساتھ ہوں، ہر کوئی کہتا ہے الیکشن شفاف ہوں لیکن دوسری جانب مداخلت بھی کی جاتی ہے، نے ہمیں اچھے طریقے سے ویلکم کیا جس کی تصاویر آپ نے دیکھ لیں ہوں گی۔ ہماری کوشش تھی کہ اتوار کا روز پولنگ کے لئے اچھا رہے گا لیکن جب چار لوگ مل کر بیٹھتے ہیں تو گنجائش نکل آتی ہے۔ ’انتخابات میں فوج ہماری مدد کرے گی۔ نگران حکومت بنانا الیکشن کمشن کا کام نہیں لیکن ان کو چیک کرنا ہمارا کام ہے، اٹارنی جنرل ہمارے فیملی فرینڈ ہیں۔ سی ڈی اے ممبرز کا پھڈا پڑا میں کسی کو نہیں جانتا، ہم نے دو ممبرز سی ڈی اے کے تبدیل کئے جو سب نے دیکھا‘۔

ای پیپر دی نیشن