امریکہ بھارت میں مذہبی، سیاسی جبر کیخلاف آواز اٹھائے، امریکی سینٹ میں قرارداد

 واشنگٹن (آئی این پی) بھارت میں مذہبی اور سیاسی جبر کے خلاف امریکی سینٹ میں قرارداد پیش کر دی گئی۔ قرارداد سینیٹر ٹامی بالڈون نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت بھارت میں جاری امتیازی پالیسیوں کا معاملہ اٹھائے، مذہبی آزادی ایک بنیادی انسانی حق ہے، کوئی بھی ملک مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرے تو امریکا کو کھڑا ہونا چاہیے۔ بھارت معصوم شہریوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے شہریوں کو حق رائے دہی سے بھی محروم کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں مذہبی آزادی میں مجموعی طور پر کمی ہوئی۔ بھارت کی حکومت مسلمانوں اور عیسائیوں سے امتیازی سلوک کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...