رائے ونڈ ‘ سندر(نامہ نگار‘ اےن اےن آئی) رائے ونڈ مےں تبلےغی جماعت کا عالمی اجتماع شروع ہو گےا۔ پہلے روز شرکاءکی تعداد تےن لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ امےر جماعت مولانا نذرالرحمن کے ابتدائی بےان سے شروع ہو گےا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے دعوت و تبلیغ کا پیغام نبی اکرم کے ذریعے پوری امت تک پہنچایا۔ یہ پیغام تمام زمانوں کےلئے تھا۔ اس پیغام کو آنے والی نسلوں تک پہنچانا اب امت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس پیغام کو مان کر اللہ کو راضی کرکے جنت حاصل کرلیں یا نہ مان کر اللہ کی ناراضگی کے نتیجہ میں ہمیشہ ہمیشہ کےلئے جہنم خرید لیں۔ یہ صرف ہم پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی اجتماع میں منکر نکیر کے سوالوں کا جواب دینے کی تعلیم پر ہی سارا دارومدار ہے۔ یہ دنیا فانی ہے اور یہ چند دنوں کی ہے۔ آخرت کی زندگی ہمیشہ ہمیشہ کےلئے ہے۔ دنےا کی زندگی برف کی مانند ہے جو تےزی سے پگھل رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ سندھ اور خیبر پی کے سے کارکنان نے شرکت کی۔ 2 لاکھ سے زائد افراد سندھ اور بلوچستان کے علاقوں سے شریک ہوئے۔ گوادر سے خصوصی قافلوں‘ ٹرینوں کے ذریعے غیرملکی مہمانوں کی آمد بھی جاری ہے۔ اجتماع گاہ کی سکیورٹی مزید سخت۔ پہلے مرحلے میں تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات۔ پولیس افسران کا گشت جاری۔ سلنڈر کی پابندی سے شرکاءکو کینٹین سے کھانا خریدنے میں دشواری‘ اجتماع انتظامیہ کی جانب سے قائم کینٹین پر سستے کھانوں کی فراہمی‘ چاول 40 روپے‘ مرغی پلیٹ 70 روپے‘ نہاری 70 روپے‘ حلوہ 50 روپے‘ روٹی اور چائے کی قیمت 20 روپے فی پلیٹ مقرر کی گئی۔ پنڈال کے گردونواح میں ناقص مشروبات کی فروخت جاری رہی۔ لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکار اور مشینری صفائی ستھرائی میں مصروف نظر آئی۔ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے لیسکو ملازمین کیمپ میں موجود رہے۔ سیلولر کمپنیوں کی غفلت سے صارفین کو مشکلات کا سامنا۔ سندر روڈ پر ڈرائی فروٹ سمیت جاوا ریوڑی‘ ملتانی سوہن حلوہ کے سٹال پر بھی رش رہا۔ مقامی رہائشیوں کے ہاں مہمانوں کا پڑاﺅ جاری ہے۔ دور دراز والے مہمان اختتامی دعا میں شرکت کے بعد اپنے علاقوں کو روانہ ہو جائیںگے۔ اختتامی دعا میں5 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔
رائیونڈ اجتماع شروع، دعوت و تبلیغ آئندہ نسل تک پہنچانا امت کی اولین ذمہ داری، مولانا نذر
Nov 03, 2023