ارکان کی نیب قانون پر تنقید، نگران حکومتیں تماشا: عرفان صدیقی

ایوان بالا کا اجلاس اراکین کی نیب قانون پر کھل کر تنقید سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے نگران حکومتوں کے قیام کو تماشا قرار دے دیا۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے نیب کے ذریعے سیاسی انتقامی کارروائیوں کو روکنے کیلئے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین میثاق جمہوریت کی شق کا حوالہ بھی دیا اور نیب قانون کو سیاستدانوں کی آرم ٹوسٹنگ کا ذریعہ قرار دیا۔ سینیٹر منظور کاکڑ نے بھی نیب قانون پر تنقید کرتے ہوئے ماضی کے حوالے دیئے، قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار ایوان میں ساتھی اراکین کی تقاریر کے دوران اپنے سیٹ پر بیٹھے کاغذات پر لکھنے میں مصروف رہے۔ بعدازاں چیئرمین سینٹ نے اجلاس کی کارروائی جمعہ دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن