کمشنر کی زیر صدارت انسداد سموگ ،صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اجلاس 

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت انسداد سموگ اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے خصوصی اجلاس میں شہریوں میں واک، سائیکلنگ کلچر کے فروغ پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے۔ کمشنر لاہور نے کہ کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور بڑی فوڈ چینز کے تعاون سے سائیکل اور پیدل آنےوالے افراد کو خصوصی ڈسکاو¿نٹ فراہم کیا جائے گا۔ سائیکلنگ انڈسٹری، لاہور میں سائیکلنگ کے کلچر کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے،انتظامیہ مکمل تعاون کرے گی۔دریں اثناءاے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا دورہ کیا۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے این او سی، کمرشلایزیشن اور پراپرٹی ٹرانسفر کے حصول کیلئے آئے شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔کمشنر لاہور و ڈ جی ایل ڈی اے نے نقشہ کی منظوری کیلئے آئے شہریوں سے بھی درپیش مسائل بارے دریافت کیا۔ایل ڈی اے میں نقشہ کی فائلز جمع کرانے میں ملوث جعلی افراد و ایجنٹ مافیا کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔جبکہ کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں پرائس کنٹرول اور انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔تمام ڈی سی ز نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ لاہور میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد 4190 ہے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 87 ڈینگی مثبت کیسز سامنے آئے۔ اقبال ٹاون، جوہر ٹاون اور کینٹ سے زیادہ لاروا ملا۔ 

ای پیپر دی نیشن