شہریوں کے مسائل کے حل میں کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی:آئی جی

Nov 03, 2023

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت دیگر اضلاع سے آئے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور شہریوں کی درخواستوں پر فوری ایکشن کے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ میرٹ کے مطابق بلا تاخیر قانونی کاروائی سے متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ڈی پی اوز شہریوں کے مسائل اپنی نگرانی میں حل کروائیں اوراس سلسلے میں کوئی تاخیر یا کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع میں تعینات اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کے مسائل بھی سنے۔

مزیدخبریں