لاہور(لیڈی رپورٹر)میڈیا اور انفارمیشن لڑیسی کے عالمی ہفتہ کے حوالے سے اربن یونٹ پی اینڈ ڈی، پنجاب حکومت اور شعبہ ڈیویلپمنٹ کمیونیکیشن سٹڈیز پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد آج کی بدلتی دنیا اور سوشل میڈیا کے دوں میڈیا اور انفارمیشن کے کردار پر سیر حاصل بحث کرنا تھا۔ اسی سلسلے میں میڈیا، سوشل میڈیا، ماس کمیونیکیشن کے اساتذہ، طلبا، مفکروں، انفارمیشن کے شعبہ کے دانشوروں اور ابلاغ عامہ کے ماہرین نے سیمینار میں مختلف موضوعات ہر بات چیت کی۔