عالمی برادری ، اقوام متحدہ ،امن کے علمبردار ممالک کی محض مذمت پالیسی کا شرمناک :عابد صدیقی

Nov 03, 2023

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کےلئے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے کیمپ جبالیا پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے سینکڑوں افراد کی شہادت عالمی برادری اور اقوام متحدہ سمیت امن کے علمبردار ممالک کی محض مذمت کرنے کی پالیسی کا شرمناک نتیجہ ہے۔ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست ہی مشرق وسطیٰ میں امن کی ضامن ہے۔ اسرائیل نے ظلم و ستم کی تمام حدود عبور کر لی ہیں۔مسلم ممالک کو کفار کا مقابلہ کرنے کیلئے متحدہونا پڑے گا۔حکومت پاکستان اپنا قائدانہ کردار ادا کرے ۔

مزیدخبریں