ڈالر سمگلنگ ،ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاﺅن،مثبت اثرات برآمد

Nov 03, 2023

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ ڈالر کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاﺅن کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں اور اکتوبر کے 17دنوں میں ایکسچینج کمپنیز میں ریکارڈ 220 ملین ڈالر جمع کروائے گئے ہیں۔ڈالرز کی قدر نیچے آنے کے باوجود اس کے اثرات نمایاں نہیں ہوئے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ ستمبر میں 126 ملین کمرشل بینکوں کے ذریعے سٹیٹ بینک میں سرنڈر کیے گئے تھے۔ امپورٹرز کی جانب سے ایل سیز کیلئے ڈالر میچور کروانے پر انٹر بینک میں تھوڑی ڈیمانڈ بڑھی۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار ایکسپورٹرز کی جانب سے فاروڈ ڈیلنگ کی جا رہی ہے۔ ایکسپورٹرز کے ایڈوانس سودوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ڈالرز آ رہے ہیں۔ افغانستان واپس جانے والے افغانی بھی ڈالر زخرید رہے ہیں اس لئے اس پر بھی کڑی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں