سٹاک مارکیٹ:سرمائے میں 30ارب52کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

کراچی(کامرس رپورٹر) سپریم کورٹ میں لیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ دینے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ کاروبار ی سرگرمیوں میں تیزی کا رجحا ن غالب رہا جبکہ سٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کے اعلان کے بعد مسلسل 4 روز سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت زون میں ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مستقبل قریب میں مہنگائی کم ہوگی کیونکہ اکتوبر میں مہنگائی 26.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہونے کے باوجود کاروبار میں مثبت رحجان دیکھا گیا اور انڈیکس 52600 کی سطح سے بڑھ گیااور52342پوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر52656پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 30ارب 52کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا لیکن کاروباری حجم بدھ کے مقابلے میں9.7فیصد گھٹ گیا۔ حصص مارکیٹ میں جمعرات کو14ارب روپے مالیت کے47کروڑ 50 لاکھ85ہزار837 حصص کے سودے ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن