لاہور (کامرس رپورٹر) ای سی ممبر دروغہ والا انڈسٹریل اونرز ایسوسی ایشن رمیض دیوان نے فلسطین میں جاری اندوہناک مظالم پر اسلامی ممالک سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم امہ اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے اہلیان غزہ کی مدد کریں اور ان کو خوراک، ایندھن دوائیاں اور دیگر ضروریات مہیا کریں۔ہر قسم کی خوراک اور امدادی سامان کو پہنچنے نہیں دیا جا رہا جو کہ جنگی جرائم کا صریح ارتکاب ہے۔