کراچی(کامرس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کو پاکستان میں کاٹیج انڈسٹری کو تحفظ دینے، ان کے لیے راہیں کھولنے اور تر قی کرنے کے قابل بنانے پر زور دینا چاہے کیونکہ یہ ملک میں تقریباً ایک کروڑ افراد کو روزگار فراہم کرتی ہیںاس طرح کا ٹیج انڈسٹری ان ورکرزکو روزگار فراہم کرتی ہے کہ جن کو دوسرے سیکٹرز اور انڈسٹر یز روزگار کے مواقع فراہم نہیں کر سکتے۔