کراچی(کامرس رپورٹر) ایمپلائز فیڈریشن پاکستان ( ای ایف پی) کے وفد نے سابق صدر مجید عزیز کی قیادت میں ڈائریکٹر ہمایوں نذیر اور سیکرٹری جنرل سید نذر علی کے ہمراہ سیکرٹری لیبر سندھ شارق احمد، کمشنر سیسی سلیم رضا اور ڈائریکٹر جنرل لیبر ڈیپارٹمنٹ اختر علی قریشی سے ملاقات کی اور وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے سہ فریقی ملاقات کے ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔مجید عزیز نے اجلاس میں بتایا کہ ملک میں جاری سنگین معاشی صورتحال نے آجروں اور ورکرز کے لیے بے پناہ مسائل پیدا کیے ہیں اور ان دونوں سماجی شراکت داروںکو اپنی بقا کے مسائل کا سامنا ہے۔ای ایف پی اس حقیقت کے باوجود کہ زیادہ تر آجر مالی وسائل کے حوالے سے سخت دبا ¶ کا شکار ہیں حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت 32000 روپے مقرر کرنے کے حکومتی فیصلے سے مکمل طور پر متفق ہے۔مجید عزیز کا کہنا تھا کہ فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں یا بند ہونے کو ہیں جس سے بڑے پیمانے پر بے روزگاری بڑھنے کا خدشہ ہے۔
فیکٹریاں بند ہونے سے بے روزگاری بڑھنے کا خدشہ ہے، مجید عزیز
Nov 03, 2023