لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر افتخار احمد نے کہاہے کہ بنگلہ دیش کےخلاف جیت کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے، اگلے میچز میں اور بہتر پرفارم کریں گے۔ ہمارے ہاتھ میں محنت کرنا ہے، پوری ٹیم محنت کررہی ہے، ہمارا بھروسہ اپنی محنت پر ہے۔ میرا جو رول ہوتا ہے میں اس کے مطابق کھیلتا ہوں، پلان کے مطابق ابتدائی لمحات میں باﺅلنگ کرانے آتا ہوں،ہم پوری کوشش کریں گے کہ ٹاپ فور میں آئیں، ہمارے ذہن میں ہے کہ ہم کو اپنا رن ریٹ بھی برقرار رکھنا ہے۔ جب ٹیم ہار رہی ہوتی ہے تو سب کہتے ہیں کہ کوئی جان نہیں لگا رہا، اگر ٹیم جیت رہی ہوتی تو کوئی نہیں کہتا کہ بریانی کھا رہے ہیں، ہر پروفیشنل کھلاڑی کو پتہ ہے کہ کیا کرنا ہے۔ فخر زمان کا ٹیم میں واپس آنا اہم ہے، بھارت کی کنڈیشنز میں شروع میں تیز رنز کرنا اہم ہے۔، بنگلورو میں ایک میچ کھیل چکے ہیں، یہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے۔ پچ کو پرکھ کر فیلڈ رکھتے ہیں ، اگر گیند نہیں گھوم رہا تو سلپ رکھتے ہیں، بھارت کی وکٹوں پر باﺅلرز کیلئے کچھ خاص نہیں ہے۔