راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم کے دوران راولپنڈی میں 5 لاکھ، 28 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے،لاہور، راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے،مہم پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے منعقد کی جا رہی ہے،لاہور، راولپنڈی میں پولیو مہم 5 نومبر تک جاری رہے گی،راولپنڈی میں 7 ہزار ورکر مہم کا حصہ ہیں،بیرونی وائرس سے پنجاب کو خطرات ہیں، سربراہ انسداد پولیو پروگرام خضر افضال کے مطابق پنجاب کو پولیو وائرس سے پاک کرنیکے لئے کوشاں ہیں،صوبے میں معیاری پولیو مہم منعقد کی جائے گی،داخلی راستوں پر قطرے پلانے جائیں گے،ویکسین کی متعدد خوراکیں وائرس کے خلاف بہترین تحفظ فراہم کرتی ہیں،پولیو کے مکمل خاتمے تک والدین پولیو ٹیموں کا خیر مقدم کریں۔
راولپنڈی میں 5 لاکھ، 28 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے
Nov 03, 2023