سعودی عرب نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

Nov 03, 2023

ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب نے حج 2024 کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق قبل از حج پروازوں کا آغاز 9 مئی 2024 سے ہوگا۔ قبل از حج پروازوں کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ 10 جون تک جاری رہے گا۔گاکا کے مطابق حجاج کرام کی سعودی عرب سے واپسی کا عمل 20 جون سے ہوگا جبکہ آخری حج پرواز 21 جولائی 2024 کو روانہ ہوگی۔ سعودی ایوی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے سمیت دیگر ممالک کی ائیرلائنز سے قبل از وقت اور بعد از حج فلائٹ آپریشن سے متعلق درخواستیں یکم جنوری 2024 تک جمع کروائی جاسکتی ہیں۔

مزیدخبریں