لاہور (نامہ نگار) ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ساو¿تھ آفتاب احمد پھلروان نے ڈی ایس پی سید حسین حیدر کے ہمراہ آرگنائزڈ کرائم ہیڈ کوارٹر ماڈل ٹاو¿ن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں کو اسلحہ سپلائی کرنے والے ملزم شیراز بٹ کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ آفتاب احمد پھلروان نے کہا کہ لاہور میں ناجائز اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ ملزمان کا سرغنہ شیراز بٹ اور محمد ممریز کوگرفتارکر لیا گیا۔ ملزمان کو سید حسین حیدر ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاو¿ن نے لاہور سے گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا۔ ملزمان سے ناجائز اسلحہ رائفلیں جدید 42، پسٹل 58 اور ہزاروں گولیاں برآمدکی گئیں۔ ملزمان شیراز بٹ اور ممریز غیرملکی ایجنسیوں، دہشت گرد تنظیموں، لاہور کے مختلف جرائم پیشہ افراد اور شوٹرز کو ناجائز اسلحہ فراہم کرتے تھے۔ ملزم شیراز بٹ اور اس کا بھائی حسنین بٹ ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ فراہم کرتے تھے۔ اس کے علاوہ کروڑوں روپے مالیت کی جعلی کرنسی بنانے والے دو ملزمان رفاقت علی اور شیر باز خان پر مشتمل گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان سے جعلی کرنسی بنانے والے آلات اورکروڑوں روپے مالیت کی ملکی وغیر ملکی جعلی کرنسی برآمد کر لی گئی۔ جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی، آئی ٹی ایکسپرٹس، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔