ہائیکورٹ ‘پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں میرٹ کا اختیار یو ایس ایچ کو دینے کیخلاف درخواستیں قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

Nov 03, 2023

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں میرٹ کا اختیار یو ایس ایچ کو دینے کیخلاف درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا،وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجوںکا انتظامی کنٹرول ایچ ای سی کے پاس تھا ،یو ایس ایچ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے امتحانات لیتا تھا ،ہر طالب علم کا مرضی کے ادراے میں داخلہ لینا حق ہے ، استدعا ہے کہ عدالت پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے میرٹ سے متعلق اختیار یو ایس ایچ کو دینے کا اقدام کالعدم قرار دے ،درخواست قابل سماعت نہیں ہے وکیل پنجاب حکومت نے موقف اپنایاکہ عدالت پالیسی میٹر میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے،پہلے بچے ہر ایک بچہ میڈیکل کالج میں الگ الگ اپلائی کرتا تھا ،اب طالب علم ایک بار ہی اپلائی کرسکے گا جہاں اس کا میرٹ ہوا وہ داخلہ لے سکتا ہے۔

مزیدخبریں