عدالت نے اڈیالہ جیل میںقید شاہ محمود قریشی کو پمز ہسپتال منتقلی کی اجازت دےدی

اسلام آباد)نمائندہ نوائے وقت )آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفرکیس میں اڈیالہ جیل میں بند سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو پمز ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دےدی۔بتایا جاتاہے کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے درخواست دی گئی تھی کہ شاہ محمود قریشی کے ٹسٹ کرانے ہیں،جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پر پمز منتقل کرنے کی اجازت دی جائے،شاہ محمود قریشی کو پتے میں پتھری کا مئسلہ ہے،پمز ہسپتال شعبہ سرجیکل کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرطارق عبداللہ نے بھی جیل دورہ کے دوران معائنہ کیا،عدالت نے شاہ محمود قریشی کو پمز ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دیتے ہوئےسماعت14 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔ادھر شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے سابق وزیر خارجہ سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ جیل حکام سے بات ہوئی ہے ابھی فوری وہ ہسپتال منتقل نہیں کر رہے،جیل حکام کے بقول احتیاطا انہوں نے خصوصی عدالت سے اجازت لی ہے،جیل حکام کے مطابق اگر شاہ محمود قریشی کی صحت زیادہ خراب ہوئی تو ہسپتال منتقل کیا جائے گا ،شاہ محمود کی طبیعت ناساز ہے لیکن اتنی نہیں کہ فوری ہسپتال منتقلی کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن