انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق انسپکٹر عابد باکسر کی ضمانت منظور کر لی

Nov 03, 2023

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس حراست سے فرار ہونے اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے مقدمے میں سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس حراست سے فرار ہونے اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے مقدمے میں عابد باکسر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ وکلاءنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس سے سرکاری کلاشنکوف چھیننے کا الزام بے بنیاد، ملزم کے پاس کوئی کلاشنکوف نہیں ہے۔ جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔ ملزم پر تشدد بھی کیا گیا۔ عدالت کی جانب سے ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئی۔ عابد باکسر کے خلاف تھانہ فیصل ٹاﺅن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں