لاہور (نیٹ نیوز) امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز نے سابق گورنر پنجاب و چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق چودھری سرور سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ امریکی قونصل جنرل نے چودھری سرور کے بھائی حاجی رمضان کی وفات پر اظہار افسوس کیا، ملاقات میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری محمد سرور نے کہا امریکا سے درخواست ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے، فلسطین کے مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جائے، پنجاب اور کیلیفورنیا کو جڑواں شہر قرار دیا گیا تھا، اس پر مزید پیشرفت ہونی چاہئے۔
امریکہ اسرائیلی حملے رکوانے میں کردار ادا کرے: چودھری سرور
Nov 03, 2023