شکر گڑھ (نامہ نگار) کرتارپور راہداری نے تقسیم ہند کے 76سال بعد بچپن کے دوستوں کے ملنے کی آخری خواہش پوری کر دی۔ فیصل آبادکے 92 سالہ حاکم علی کو ملنے بڈیانہ جالندھر سے اس کا دوست دلجییت سنگھ کرتارپور آن پہنچا۔ دونوں کی ملاقات کے جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ قیام پاکستان کے وقت 16 سال کا حاکم علی کا خاندان ہجرت کر کے فیصل آباد آگیا۔ اور اسے اپنے ہمسایہ جگری دوست دلجیت سنگھ سے بچھڑ نا پڑا، حاکم علی نے سوشل میڈیا پر اپنے دوست سے ملنے کی خواہش کی تھی۔ آج بھارت گاو¿ں بڈیانہ سے دلجیت اور اس کے ساتھی اپنے پرانے سابق پڑوسی دوست حاکم علی سے ملنے کرتار پور پہنچے۔ حاکم علی نے بتایا کہ اس کی شدید خواہش تھی کہ وہ اپنے سابق گاو¿ں سے دوستوں کو ملے۔