آئی ٹی، ٹیلی کام میں پاک سعودی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی اور پاکستان سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ عمر سیف نے کہا کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کیلئے سعودی عرب پرکشش مارکیٹ چاہتے ہیں۔ سعودی عرب میں باآسانی آمدورفت ہو، سعودی عرب پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کیلئے سفر اور ویزے کا حصول آسان کرے۔ سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں مکمل تعاون کرے گا۔ ویزے کے حصول میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیز کو مزید آسانیاں دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...