مضمون: شوگر مینجمنٹ کے موثر پہلو
مضمون نگار : رانا ضیا جاوید جوئیہ
قارئین گرامی آج پاکستان جس کی آبادی پہلے ہی غربت اور بے روزگاری سے حالت جنگ میں ہے اس کی آبادی کا تیسرا حصہ شوگر جیسے خطرناک مرض کا شکار ہے امرا تو انسولین پہ چلے جاتے ہیں لیکن ایک بڑی اکثریت اس کے لئے ٹیبلٹ تک مشکل سے لیتی ہے اور جب ادویات بھی نہی لیتے اور شوگر کو مینیج بھی نہی کرتے تو پھر شوگر انہیں دیمک کی طرع کھوکھلا کر دیتی ہے اور وہ بہت جلد مختلف النوع بیماریوں میں مبتلا ہو کر اپنے پہلے سے محدود بجٹ کا ایک بڑا حصہ ادویات پر لگا دیتے ہیں جس سے انکی زندگی مشکل سے مشکل ترین تک کا سفر طے کر لیتی ہے قارئین میں ایک یونیورسٹی میں ایک سینئر آفیسر ہوں اور جب 15 سال پہلے شوگر کی تشخیص ہوئی تو اسوقت میری رینڈم شوگر 587 تھی لیکن اللہ پاک کے خصوصی فضل و کرم کی وجہ سے میں نے اس پر مکمل ریسرچ کی اور آج تک انسولین تو کیا ایک ٹیبلٹ تک کھائے بغیر شوگر مکمل نارمل رہتی ہے اور اسی وجہ سے پچھلے پندرہ سال سے اور بھی کسی بیماری کا شکار نہی ہوا میں چاہتا ہوں کہ میری ریسرچ کا فائدہ ہمارے ملک کے عوام تک پہونچے تاکہ وہ روایتی علاج کے بجائے غیر روایتی لیکن موثر ترین حکمت عملی سے شوگر کو شکست دے سکیں اور میڈیسن اور ڈاکٹرز پر پیسے خرچ کرنے کی بجائے وہی پیسے اپنے بیوی بچوں کی دیگر ضروریات پر خرچ کر سکیں اس سلسلہ میں شوگر کو مینیج کرنے کے لئے سب سے پہلی ضرورت اس بات کی ہے کہ پریشانیوں پر سوچ بچار سے مزید پریشان ہونے کی بجائے پریشانی کے وقت بھی سوچ بچار چھوڑ کر اللہ پاک کا ذکر کیا جائے اور پریشانی کے حل کے لئے بھی تدبیر کے ساتھ ساتھ اللہ پاک سے دعا کر کے اسے اللہ پاک پر چھوڑ دیا جائے یقین مانئے ذکر الہی کی برکت سے آپکی بیماری مینیج ہونا بہت آسان ہو جائے گی دوسرا کام شوگر مینجمنٹ کے لئے یہ کرنا ہے کہ خواہ آندھی ہو یا طوفان ہر روز کم از کم 45 منٹ واک ضرور کرنا ہے اور خاص طور پر شام کے کھانے کے بعد تو ہر صورت واک ضرور کرنا ہے واک بھی اگر کچھ تیز کریں گے تو اسکا زیادہ اچھا رزلٹ ملے گا اور شام کا کھانا بہر صورت سونے سے کم از کم 4 گھنٹے پہلے ضرور کھا لینا ہے مثال کے طور پر اگر آپ رات دس بجے سوتے ہیں تو شام 6 بجے تک آپ نے کھانا ضرور کھا لینا ہے اور اسی سے جڑی بات کہ اچھی نیند شوگر مینجمنٹ کے لئے ناگزیر ہے اس لئے کم از کم 6 گھنٹے ضرور گہری نیند لیں شوگر مینجمنٹ کے حوالے سے لائف سٹائل کے ساتھ ساتھ خوراک کی مینجمنٹ بھی ناگزیر ہے جیسا کہ شوگر کے مریضوں کو کاربوہائیڈریٹس کو انتہائی محدود کر دینا چاہئے کیونکہ اگر ہم صرف ایک روٹی بھی کھائیں تو وہ بہت زیادہ شوگر پیدا کر دیتی ہے اس لئے روٹی اور بیکڈ آئٹمز کو بہت محدود کر دیں چینی وغیرہ کو زندگی سے مکمل نکال دیں اس سلسلہ میں آپ ایک تجربہ خود کر سکتے ہیں کہ آپ 3 دن روٹی بالکل نہ کھائیں بلکہ فروٹ اور سبزیاں اور پروٹین کھائیں آپ خود دیکھ لیں گے کہ آپکی شوگر بھی کنٹرول ہوئی آپکا انرجی لیول بھی بڑھا اور آپ بہت زیادہ ایکٹو محسوس کریں گے اس سلسلہ میں آپ کسی اچھے ڈائیٹشن سے پورا ڈائیٹ پلین لے سکتے ہیں جس سے آپ شوگر کو صرف خوراک بدلنے سے با آسانی کنٹرول کر سکیں گے اسی طرع رات سوتے وقت آخری چیز دو چمچ زیتون کا تیل لیں اور صبح نہار منہ بھی دو چمچ زیتون کا تیل لینا اپنا معمول بنا لیں تو یہ بھی شوگر مینیج کرنے میں انتہائی مددگار ہو گا قارئین میں صرف کتابی باتیں نہی کر رہا بلکہ پچھلے پندرہ سال سے شوگر کو صرف لائف سٹائل اور خوراک اور قوت خود ارادی سے مکمل طور پر مینیج کر رہا ہوں قارئین گرامی میڈیسن شوگر کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ مسائل بھی پیدا کرتی ہے لیکن لائف سٹائل اور خوراک اور قوت خود ارادی سے مینیج کی گئی شوگر آپکو مکمل صحت مند رکھنے کے لئے موثر ترین ہے اس لئے جب تک لائف سٹائل چینجز خوراک کی مینیجمنٹ یعنی فطری طریقوں سے شوگر کنٹرول رہے اس وقت تک میڈیسن سے ضرور بچیں۔
شوگر مینجمنٹ کے موثر پہلو
Nov 03, 2023