حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) حافظ آباد کے محلہ شرےف پورہ مےں شادی شدہ خاتون مبےنہ طور پر کرنٹ لگانے سے قتل ،شوہر نے والدہ سمےت تےن ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرادےا۔قاسم رضا نے تھانہ سٹی مےں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختےارکےا کہ اس نے دوسال قبل سندس بی بی سے پسند کی شادی کی، جس پر اسکی والدہ اور دےگر اہلخانہ راضی نہ تھے۔اب گزشتہ روز والدہ نے سندس بی بی کو چکمہ دےکر گھر بلاےا،جہاں اس نے دےگر دوملزمان کے ہمراہ اسے کرنٹ لگا کرہلاک کردےا جبکہ دوسری جانب والدہ کا کہنا ہے کہ سندس کی ہلاکت حادثاتی طور پر کرنٹ لگنے سے ہوئی ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔
حافظ آباد: محلہ شرےف پورہ مےں شادی شدہ خاتون کو مبےنہ طور پر کرنٹ لگا کر قتل کر دیاگیا
Nov 03, 2023