نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)زرعی اراضی ہاو¿سنگ سوسائٹیوں میں تبدیل،زرعی رقبہ سکڑنے لگا،اجناس کی پیداوار میں کمی،بتایا گیا ہے کہ وطن عزیز کے دیگر شہروں کی طرح نوشہرہ ورکاں کی ہر شاہراہ سے ملحق قیمتی زرعی زمینوں کو تیزی سے سیل کیا جا رہا ہے ،جس سے زرخیز زمین کی شرح میں بڑی تیزی سے کمی آرہی ہے ملک میں آنے والی ہر حکومت زرعی اصلاحات کا نفاذ چاہتے ہوئے بنجر زمینوں کو فصلوں کیلئے کارآمد بنانے کیلئے جدید اور ہنگامی پالیسی اختیار کرتی نظر آتی ہے لیکن پرائیویٹ سیکٹرمیں اس کے بالکل برعکس قیمتی زرعی زمینوں کو بلا روک ٹوک ہاو¿سنگ سوسائٹیوں اورلینڈ مافیا کی نذر کرکے برباد کیا جا رہا ہے۔